Wednesday, June 28, 2017

بل گیٹس


غریب پیدا ہونا تمہاری غلطی نہیں ہےغریب مرنا تمہاری غلطی ہے.خاموشی ایسا درخت ہے جس پر کڑوا پھل نہیں لگتا.حسد ایسا دیمک ہے جو انسان کو اندراور باہر سے ختم کرتی ہے.سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی مگر تاسیر شہد سے زیادہ میٹھی ہے
ذہانت ایسا نادر پودا ہے جو محنت کے بغیر نہیں لگتا.خوش اخلاقی ایسی خوشبو ہے جو میلوں دور سے محسوس ہو جاتی ہے.نفس وہ گھوڑا ہے جس پر انسان قابو پا لے تو دنیا اس کے قدموں میں ہوتی ہے.اگر چاہتے ہو کہ تمہارا نام رہے ، تو اپنے بچوں کو اچھے اخلاق سکھاو۔ مبارک ہیں وہ لوگ جن کے پاس نصیحت کوالفاظ نہیں بلکہ ان کے اپنے اعمال ہیں۔آہستہ آہستہ چلنا اور منزل مقصود تک پہنچنا دوڑنے و راستے میں رہ جانے سے  بہتر ہے۔فتنہ انگیز سچائی سے مصلحت آمیز جھوٹ بہتر ہے۔شیخ سعدیؒ—
دین کی اصل عقل، عقل کی اصل علم اور علم کی اصل صبر ہے، لہذا صبر کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑو۔اللہ تعالیٰ نے اشیاء کی حقیقت کا علم تم سے چھپا لیا ہے، اس لیئے کوئی چیز تمہیں اچھی لگے یا نہ لگے، اس کے خلاف نہ کہو۔بعض اوقات اللہ کا بندے کی درخواست کو قبول نہ کرنا بندے پر شفقت کی وجہ سے ہوتا ہے۔
شیخ عبدالقادر جیلانیؒ سے کسی نے دریافت کیا ’’ہم اللہ کی راہ میں کس کو دیں کیونکہ ہمیں نہیں پتہ چلتا کہ کون مستحق ہے اور کون غیر مستحق؟؟‘‘ انہوں نے فرمایا ’’اے نادان! تو اللہ کی راہ میں مستحق کو بھی دے اور غیر مستحق کو بھی تا کہ تیرا اللہ تجھے وہ بھی عطا کرے جس کا تومستحق ہے اور جس کا تو مستحق نہیں وہ بھی عطا کرے

No comments:

Post a Comment

MCM 304 MASS MEDIAN IN PAKISTAN ASSIGNMENT NO 2

MASS MEDIA IN PAKISTAN (MCM-304) Assignment No 2 Marks: 15 Q. 1     Women Magazines focus on the interests of women and the...