Tuesday, June 27, 2017

زندگی کا ایک ایک دن


زندگی کا ایک ایک دن گزرتے گزرتے سال پورا ہو جاتا ہے اور ہمیں پتا ہی نہیں چلتا ہے, ہر سال اسی طرح گزرتے گزرتے ایک دن زندگی کی مہلت پوری ہو جاۓ گی
اصل دیکھنا یہ ہے کہ ہم میں سے کس نےاس وقت کو کتنا خیر کمانے میں گزارا خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو خیر کماتےاور خیر بانٹنے میں معاون و مددگار ہیں
قرآن الکریم والے اہل اللہ اسکے خاص بندے ہیں یہ بہت بڑا اعزاز ہے اہل قرآن کریم اللہ تبارک و تعالی کی قربت پانے والے ہیں اللہ رب العزت کے مقربین کے لیۓ خیر ہی خیر ہے وہ جو اللہ سبحانہ وتعالی سے قریب ہیں اور جو اللہ تعالی سے دور ہیں ان کی زندگی اور انجام میں بہت فرق ہے, قرآن الکریم کے ذریعہ درجات بلند ہوتے ہیں جب اس کو پڑھا جاۓ عمل کیا جاۓ اور لوگوں کو تعلیم دی جاۓ اس سے مستقل تعلق رکھنا بلندیاں پانے کا ذریعہ ہے,
دعا ہے کہ قرآن کریم ہمیں جنت کی طرف لے جانے کا ذریعہ ہو کیونکہ قرآن الکریم پڑھنے والے کچھ لوگ بھی جہنم میں ڈالے جا ئیںگےجو اسکو دکھاوا کے لیۓ ، تعریف چاہنے کے لیۓ پڑھنے والے ہوں گے اسی طرح اس کو پڑھ کر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بھی یہ قرآن حجت ہو گا, بدبخت ہے وہ کہ جس کو قرآن الکریم ملا اور اس نے اس کو سمجھنے اور پانے کے بعد بھلا دیا اور دنیا ہی کا ہوکر رہ گیا ۔
قرآن الکریم کے عائد کردہ حرام و حلال کو زندگی میں لاگو کریں گے تو ہی تقوی آۓ گا ۔ محتاط زندگی گزارنا ہے کہ بعض دفعہ جہنم میں جانے کے لیۓ کوئ ایک جملہ ہی کافی ہوتا ہے۔
اے اللہ ذوالجلال والاکرام ہمیں اس قرآن الکریم کے ذریعہ جنت کا لباس پہنا کہ اہل جنت کو سونے موتی کے زیوروں سے سجایا جاۓ گا, عزت و اکرام اس قرآن الکریم کے ذریعہ ہی ہے, مومن کا سب سے بڑا غم آخرت کا غم ہوتا ہے کہ آخرت میں میرے ساتھ کیا ہو گا میرے گناہ معاف ہوں گے یا نہیں میری نیکیاں قبول بھی ہوں گی یا نہیں جس کو آخرت میں اپنے انجام کو دیکھنے کا یقین ہو وہ بیٹھ نہیں سکتا ہے وہ عمل صالح کے لیۓ سرگرم ہو جاتا ہے ۔ جتنا قرآن الکریم کا علم زیادہ ہو جاۓ آخرت کی فکر بڑھ جاتی ہے جس کو آخرت کا غم لگ جاۓ اسکے دنیا کے غم کم ہو جاتے ہیں
جب مشکل آۓ تکلیف آۓ تو اللہ سبحانہ وتعالی ہی سے فریاد کریں تنہائ میں اسی کو پکاریں پھر دیکھیں کہ اللہ سبحانہ وتعالی سے تعلق مضبوط ہوتا ہے یا نہیں اس سے محبت اور قربت بڑھتی ہے یا نہیں
یا اللہ کریم ہمیں ان میں سے نہ بنانا جن کو شیطان نے دنیا میں ہی مگن کر دیا اور وہ اس قرآن الکریم سے دور ہوتے گۓ حتی کہ موت آ گئ تو وہ اس حال میں گۓ کہ جو شیطان کے پیروکار تھے
بہت ڈرنے کی بات ہے قرآن الکریم پڑھ کے بے خوف نہ ہو جائیں کہ شیطان کا وار اہل قرآن پر بھی ہوتا ہے اس کے حملوں کا مقابلہ قرآن سے اللہ تعالی سےتعلق مضبوط رکھ کے ہی کیا جا سکتاہے ۔
قرآن الکریم کا سفر آخری سانس تک جاری رہے دوسروں کو ابلاغ دین کرتے ہوۓ اپنی عبادت صبح شام کے اذکار قرآن الکریم کی تلاوت کو نہ بھولیں یہ اہل قرآن کی غذا ہے جتنا آپ کا اللہ سبحانہ وتعالی سے تعلق مضبوط ہو گا اتنا ہی زندگی میں برکت ہو گی
یا اللہ ! اے ہمارے رب ! تجھ سے التجاء کرتے ہیں کہ ہم پر رحم فرما ۔ اے اللہ ! ہمیں ہر اس کام سے بچا جو تجھے ناراض کرے اور ہمیں ہر اس کام کی توفیق دے جس سے تو راضی ہو ۔ یا اللہ ! ہمیں اپنے فضل و کرم سے ان لوگوں میں شامل فرما جن کو روز قیامت نہ تو کوئی خوف ہو گا اور نہ ہی وہ غمگین ہونگے ۔ یااللہ ! ہر ہر لمحہ ہمارا حامی و ناصر ہو جا اور ہمیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھ ۔ یااللہ ! ہمیں دنیا و آخرت کی ہر خیر ، برکت اور بھلائی عطاء فرما , یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما۔

No comments:

Post a Comment

MCM 304 MASS MEDIAN IN PAKISTAN ASSIGNMENT NO 2

MASS MEDIA IN PAKISTAN (MCM-304) Assignment No 2 Marks: 15 Q. 1     Women Magazines focus on the interests of women and the...