سچ اور جھوٹ سائنس کی دنیا میں
برطانیہ میں ٹروتھ تھراپی کے عنوان سے شائع ھونے والی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سچ بولنے سے انسان کی جسمانی اور دماغی صحت بہتر ہوتی ہے...
جھوٹ بولنا انسان کی صحت کو متاثر کرتا ہے خاص طور پر جھوٹ بولنے والے انسان بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں....اور یہی کیفیت اگر بڑھ جاۓ تو السر کا باعث بھی بن جاتی ہے...
ٹروتھ تھرابی کے ایک ماہر بریڈ لمینڈ کے مطابق حقائق کو کھولنے والے کڑوے سچ بولنے سے جسمانی اور دماغی صحت بہتر ہوتی ہے اور جھوٹ بولنے والے انسان حقائق کو چھپا چھپا کر مختلف نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں.....جھوٹ بولنے والے انسان کو اکثر اپنا جھوٹ ثابت کرنے کیلئے نظریں گاڑ کر بات کرنے کی عادت ہوتی ہے ماہرین کے نزدیک جھوٹ بولنے سے انسان کی جسمانی ساخت کے علاوہ خوبصورتی پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ......
یہ وہ تحقیق ہے جو آج کی سائنس نے پیش کی....جبکہ ہمارے نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تو آج سے صدیوں پہلے ہی ہمیں بتا دیا ...آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ تم سچ کو لازم پکڑو کیوں کہ سچ نیکی کی راہ دکھاتا ہے اور نیکی جنت کی راہ بتاتی ہے اور انسان سچ بولتا رہتا ہے اور سچ بولنے کا خوب دھیان رکھتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالی کے نزدیک بہت سچائی والا لکھ دیا جاتا ہے.....پھر فرمایا جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ گناہوں میں گھس جانے کی راہ بتاتا ہے اور وہ گھس جانا دوزخ کی راہ دکھاتا ہے اور انسان برابر جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کے مواقع سوچتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کہ نزدیک بہت بڑا جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے....(بخاری و مسلم)
اور ترمذی شریف کی ایک حدیث مبارکہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو فرشتہ اس کی جھوٹی بات کی بدبو کی وجہ سے ایک میل دور ہوجاتا ہے...(ترمذی)
لیکن...! آج ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ ہم ایک دن میں کتنا سچ اور کتنا جھوٹ بولتے ہیں یا سچ بولتے ہی نہیں اور ہر بات میں جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں.... ؟
Thursday, June 29, 2017
سچ اور جھوٹ سائنس کی نظر میں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
MCM 304 MASS MEDIAN IN PAKISTAN ASSIGNMENT NO 2
MASS MEDIA IN PAKISTAN (MCM-304) Assignment No 2 Marks: 15 Q. 1 Women Magazines focus on the interests of women and the...
-
دنیا کی تاریخ میں کس نے سب سے زیادہ قتل کئے ھیں ؟ 1- ھٹلر . آپ جانتے ھیں وہ کون تھا؟ وہ عیسائی تھا ، لیکن میڈیا نی کبھی اسکو عیسائی دھشت ...
-
ایک دن تھامس سکول سے گھر لوٹا تو اس کے ہاتھ میں ٹیچر کا لیٹر تھا۔ اس نے بولا کہ ماما یہ میری مس نے دیا ہے اور بولا ہے کہ صرف اپنی ماں کو...
-
یہ وہ پانچ طریقے ہیں جن سے بڑے بڑے حساس ادارے دنیا بھر میں مجرموں اور ملزمان کے سچ اور جھوٹ کا فرق کرتے ہیں۔جو انسان بات کر رہا ہو اس سے ...
No comments:
Post a Comment